جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانیا فائنل کوالیفائنگ، پاکستان کو پلے آف میچ میں قازقستان کے ہاتھوں شکست

15 اپریل 2018

کوچنگ (اے پی پی) پاکستان کو جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانیا فائنل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں قازقستان کے ہاتھوں پلے آف میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس کو ایونٹ میں مجموعی طور پر پانچ میچوں میں سے چار میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور گرین شرٹس ایونٹ میں پانچ میچز میں سے صرف ایک میں کامیاب رہی، گزشتہ روز کھیلے گئے پلے آف میچ میں قازقستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی، پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمان نے پہلے سنگل مقابلے میں حریف کھلاڑی تیمور کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی لیکن دوسرے سنگل مقابلے میں قازقستان کے گال فنگر نے پاکستان کے محمد شعیب کو ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا، ڈبل مقابلے میں گال فنگر اور الائیبک پر مشتمل قازقستان کی جوڑی نے حذیفہ اور احمد کامل پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو ہرا کر ٹیم کو 2-1 سے کامیابی دلائی۔