وئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنلز کا آغاز 24 اپریل سے ہوگا

15 اپریل 2018

لندن (آئی این پی ) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے سیمی فائنلز کا آغاز 24 اپریل سے ہوگا، بائرن میونخ کو ریال میڈرڈ اور روما کو لیورپول کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے اور چار بہترین ٹیموں ریال میڈرڈ، روما، بائرن میونخ اور لیورپول نے شاندار کھیل کی بدولت لاسٹ فور میں جگہ بنا رکھی ہے۔ ایونٹ کے سیمی فائنل ڈراز کا اعلان کر دیا گیا جن میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ بائرن میونخ اور روما کا مقابلہ لیورپول سے ہو گا، سیمی فائنلز فرسٹ لیگ میچز 24 اپریل اور سیکنڈ لیگ میچز 2 مئی کو شیڈول ہیں، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل 26 مئی کو کائیو، یوکرین میں کھیلا جائے گا۔