آئی پی ایل 2018ئ، ممبئی انڈینز نے کیوی فاسٹ بائولر ایڈم ملن سے معاہدہ کر لیا

15 اپریل 2018

ممبئی (اے پی پی) ممبئی انڈینز نے رواں آئی پی ایل کیلئے کیوی فاسٹ بائولر ایڈم ملن سے معاہدہ کر لیا، ممبئی نے آسٹریلوی فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کے متبادل کے طور پر ملن کی خدمات حاصل کی ہیں، کمنز نے فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبرداری اختیار کی تھی، وہ ممبئی سکواڈ میں ہم وطن بائولر مچل میک لیناگہن کو جوائن کریں گے۔ ممبئی حکام کا کہنا ہے کہ ملن باصلاحیت اور تجربہ کار بائولر ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بائولنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔