طارق الیون نے نمائشی کرکٹ میچ میں نعیم الیون کو 6 رنز سے ہرا دیا

15 اپریل 2018

اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) بھٹو کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گے نمائشی ٹیپ بال 8 اوور کرکٹ میچ میں طارق الیون نے نعیم الیون کو 6 رنز سے ہرا دیا۔ طارق الیون کی طرف سے سمیر طارق نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ طارق الیون نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 94 کا ہدف دیا۔ سمیر طارق نے 6 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ جواب میں سمیر طارق کی عمدہ بالنگ کی بدولت نعیم الیون 6.2 اوور میں 87 پر آؤٹ ہوگئی ۔ سمیرطارق نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔