وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی قومی پہلوان محمد انعام بٹ کو مبارکباد

15 اپریل 2018

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد نیقومی پہلوان محمد انعام بٹ کو آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے اس وقت تک پاکستان نے ریسلنگ اور ویٹ لیفٹنگ میں پانچ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں جن میں ایک سونیاور چار کانسی کے تمغے شامل ہیں، ریسلنگ میں انعام بٹ ( 86 گکوگرام )نے سونے ، محمد بلال بٹ ( 57 کلوگرام ) اور طیب (105 کلوگرام ) نے کانسی کے تمغے جبکہ پاکستان کے ویٹ لفٹرز طلحہ طالب (62 کلوگرام ) اور محمد نوح دستگیر بٹ ( 105 کلوگرام )نے بھی کانسی کے تمغے حاصل کئے اس کے علاوہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی ویمن ونگ کی چیئرپرسن صباء شمیم جدون، پاکستان پاور لیفٹنگ کے فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک،اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر نویداحمد ملک، سپورٹس کمیٹی چیئرمین ناصر محمود چوہدری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلات رانا تنویراحمد نے بھی کھلاڑیوں کی کامیابی پر مبارکباد دی۔