غذائی قلت ، وائرل انفیکشن، تھر کے 10 بچے زندگی کی بازی ہار گئے

15 اپریل 2018

مٹھی(آن لائن ) غذائی قلت اور وائرل انفیکشن کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں تھر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے مزید 10 بچے مٹھی کے سول ہسپتال میں دم توڑ گئے۔اس حوالے سے محکمہ صحت کے باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ مٹھی کے سول ہسپتال میں بہتر علاج معالجے کے لیے گاں سے آنے والے مزید 10 بچے جاں بحق ہوئے، جس کے بعد رواں سال بچوں کی اموات کی تعداد 190 تک پہنچ گئی ہے۔