ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات صفدر عباسی بھی جی ڈی اے میں شامل

15 اپریل 2018

حیدر آباد (نا مہ نگار) قومی عوامی تحریک کے صدر اور جی ڈی اے کے رہنما ایاز لطیف پلیجو سے قاسم آباد میں ان کی رہائش گاہ پرپیپلز ورکر ز سے سربراہ صفدر عباسی نے ملاقات کرکے جی ڈی اے میں باقاعدہ شمو لیت کا اعلان کیا ہے۔ ملا قات کے بعد ایاز لطیف پلیجو اور صفدر عباسی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے نے سندھ بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر حلقے سے جی ڈی اے کے امید وار الیکشن میں حصہ لیں گے جی ڈی اے ایک ہی انتخا بی نشان کے تحت الیکشن میں حصہ لیی گی ایاز پلیجو نے چیف جسٹس سندھ ہا ئیکو رٹ سے اپیل کی کہ سندھ کے کر پٹ وزراء اور بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔