وفاقی حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلئے 2018-19ء کے بجٹ کی منظوری دیدی

15 اپریل 2018

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے مالی سال کے بجٹ 2018-19 کیلئے 3 ارب 40 کروڑ 11 لاکھ 85 ہزار روپے کی منظوری دیدی ہے۔ہفتے کو ذرائع کے مطابق وزارت کے جاری 11 منصوبے جن کی مالیت 2 ارب 7 کروڑ، 15 لاکھ 44 ہزار روپے،پاکستان اسپورٹس بورڈ غیر منظورشدہ 15 منصوبوں لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور مین ہاکی ٹرف اور پاکستان سپورٹس بورڈ میں زیر تعمیر بائیو مکینیکل لیب، کراچی، کوئٹہ اور پشاورمیں زیرتعمیرباکسنگ جمنیزیم جنکی مالیت ایک ارب 24 کروڑ 16 لاکھ چالیس ہزار روپے لاگت طلب کئے گے تھے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں قائم مختلف سیکشنزکوای لنک کرنیوالے اور وزارت میں جدید ترین ڈیٹابنک کیلئے 8کروڑ80 لاکھ منظوری کیلئے پیش کیے گئے۔