مولانا محمدسالم قاسمی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اسلام آباد(صباح نیوز)عالم اسلام کی نامور شخصیت خطیب اسلام مولانا محمد سالم قاسمی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،مولانا قاسمی کی رحلت پر پورا عالم اسلام سوگوار،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے مولانامرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وہ دارالعلوم دیوبند وقف کے بانی ومہتمم،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر تھے،مولانا سالم قاسمی حکیم الاسلام مولانا محمد طیب قاسمی کے جانشین اور حکیم الامت مولانا محمد اشرف علی تھانوی کے آخری شاگرد رشید تھے،انہوں نے 1968 میں سند فراغت حاصل کی اور دارالعلوم دیوبند میں تدریسی خدمات سرانجام دینے لگے،1982 میں دارالعلوم دیوبند وقف کی بنیاد رکھی۔