’’قدم بڑھائو نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘ لاہور میں بینر لگ گئے
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگی کارکنان کی جانب سے قدم بڑھائو نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے کے بینر لگ گئے ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی ماجد ظہور نے اس سلسلے میں صفانوالہ چوک پر بینر لگوا دئیے ہیں جبکہ خاتون رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوکب نے خواتین کارکنوں کے ہمراہ مزنگ چونگی میں نوازشریف کے حق میں مظاہرہ کیا۔