محکمہ پولیس کا لاہور میں پرانے چوکیداری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ
لاہور (نامہ نگار) محکمہ پولیس کا لاہور شہر میں پرانے چوکیداری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ، شہر بھر کے گلی محلوں اور مارکیٹوں میں چوکیداروں کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس اب تک 559 چوکیدار رجسٹرڈ کر چکی ہے، چوکیداروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان چوکیداروں کو محلوں، گلیوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں تعینات کر دیا جائے گا جبکہ چوکیداروں کی ڈیوٹی پرفارمنس لاہور پولیس اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں مانیٹر کرے گی، ان چوکیداروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کس مد میں جائے گی تاحال یہ بات واضح نہیں ہو سکی۔