لاہور: مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے‘ شہری نقدی‘ زیورات سے محروم

15 اپریل 2018

لاہور (نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے نواب ٹائون میں امتیاز علی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے7 لاکھ روپے، مصطفی ٹائون میں ریاض کے گھر سے 3 لا کھ روپے، کاہنہ میں احمدعلی اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے، باٹا پور میں یاور کے گھر سے 2 لا کھ40 ہزارروپے، سندر میں یاسر کی فیملی سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے، فیصل ٹائون میں خا لد کی فیملی سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے، ستوکتلہ میں امتنان اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے، سول لا ئن میںبا بر کی فیملی سے 90 ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،،نشترکالونی میں جنید خان سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹائون میںصادق علی سے 25 ہزارروپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں فاروق بھٹی سے 25 ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے گلشن راوی میں عظمت کے گھر سے6 لاکھ 34 ہزارروپے، راوی روڈ میں رشید کے دفتر سے 3 لاکھ 32 ہزارروپے، نشتر کالونی میں نعیم کے گھر سے ایک لاکھ 94 ہزارروپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیاہے۔ چوروں نے مغلپورہ سے آصف ،گلشن راوی میں عادل کی کاریں جبکہ گجر پورہ سے علی رضااور محبت علی،ما ڈل ٹا ئو ن میںطاہر، باٹا پور میںباقر، اکبری گیٹ میںارشد، شادباغ میںکاشف، شالیمار میںصابرسمن آباد سے احمدخان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...