کویت میں حجاب کی ترویج پر لبرل سیاسی حلقوں نے تنازعہ کھڑا کردیا

15 اپریل 2018

کویت سٹی (اے پی پی) خلیجی ریاست کویت کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے خواتین میں حجاب کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی مہم پر ملک کے سیاسی حلقوں میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق تنازعہ کا سبب ایک بل بورڈ بنا ہے جس پر ایک حجاب دو شیزہ کی تصویر کے ساتھ حجاب میری زندگی کا زیور ہے کے الفاظ تحریر ہیں۔دوسری جانب کویت کے لبرل سیاسی حلقوں نے اس بل بورڈ پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ کویت کا دستور اس طرح کی مہمات کی اجازت نہیں دیتا۔سیاسی طورپر اس بل بورڈ کی مخالفت کرنے والوں میں رکن پارلیمنٹ صفاء الھاشم پیش پیش ہیں۔انہوں نے متنازع بل بورڈ اور حجاب مہم کے حوالے سے ’العربیہٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے خیالات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حجاب خواتین کا ایک نجی معاملہ ہے۔ اسے سرکاری مہم کے طورپر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ اس سے قبل انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں بھی یہی بات کی تھی اور لکھا تھا کہ کویت کا دستور جبراً حجاب مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔