افغان طالبان نے ٹرانسمیشن لائن اڑادی کابل سمیت کئی شہروں کی بجلی معطل

15 اپریل 2018

کابل(این این آئی)طالبان نے ازبکستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل کے ایک ( صفحہ10بقیہ25) بڑے کھمبے کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ایک بار پھر بیرون ممالک سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنایا ٗطالبان جنگجوں نے بغلان صوبے میں بجلی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو کارروائی کرکے اڑا دیا جس سے بیرون ممالک سے فراہم ہونے والی بجلی معطل ہوگئی۔بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے افغان دارالحکومت کابل اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ کئی دیگر صوبے بھی متاثر ہوئے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔افغان حکام کے مطابق بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کیلئے انجینئرز اور دیگر اداروں کی ٹیمیں متعلقہ مقام کی جانب روانہ کردی گئی ہیں جہاں مرمت کام جلد از جلد مکمل کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔