اسرائیلی ساختہ بھارتی بحریہ کا ڈرون طیارہ گجرات کے قریب گر کر تباہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اسرائیلی ساختہ بھارتی بحریہ کا ڈرون گجرات کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ گزشتہ ایک ماہ میں اسرائیل کا بنا ہوا ہیرون قسم کا یہ دوسرا ڈرون ہے جو گر کر تباہ ہوا۔ اسی قسم کا ایک ڈرون 24 مارچ کو بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔