قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور وزارت میری ٹائم کے اجلاس کل ہونگے

15 اپریل 2018

اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے ٔ انسانی حقوق اور وزارت میری ٹائم کے اجلاس کل بروز سوموار ہوںگے۔ انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس کل دن ساڑھے دس بجے پارلیمینٹ لاجز کے پپس ہال میں ہوگا۔ صدارت کمیٹی کے چیرمین بابر نواز خان کریں گے جبکہ وزارت میری ٹائم کمیٹی کا اجلاس کراچی پورٹ ٹرسٹ میں دن ساڑھے گیارہ بجے ہو گا ۔ جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سید غلام مصطفیٰ شاہ کریں گے۔