سپریم کورٹ کے انٹرنل آڈٹ رپورٹ طلب کرنے پر پی آئی اے کے اعلیٰ افسروں میں کھلبلی
لاہور (خبرنگار) سپریم کورٹ کی جانب سے پی آئی اے کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ طلب کرنے پر اعلیٰ انتظامی افسران پریشان ہو گئے۔ مالی بحران پیدا کرنے والے اور سیاسی بھرتیاں کرنے والے افسر بھی تحقیقات کی زد میں آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں سابق ادوار کے اعلیٰ افسروں کی رپورٹس مرتب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ پی آئی اے میں گزشتہ دس برسوںمیں 10 ایم ڈی تبدیل کئے گئے۔ 2008ءسے 2018ءکے عرصے میں پی آئی اے میں ظفر اے خان، اسلم یار خان، کیپٹن اعجاز ہارون، کیپٹن ندیم یوسف زئی، کیپٹن راﺅ قمر سلمان، کیپٹن جاوید یونس، ناصر جعفر،شاہ نواز رحمان، عرفان الٰہی، برنڈ ہیلڈن برنڈ اور موجودہ سی ای او مشرف رسول سیان شامل ہیں۔ تمام ادوار کے افسروں کے اثاثوں کی چھان بین شروع ہو چکی ہے جس کی وجہ سے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ افسروں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔
آڈٹ رپورٹ طلب
EXIT کی تلاش
خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...
وارث میر سے حامد میر تک
وارث میر کو میں زیادہ جانتا تھا حامد میر کو کم کم،وارث میرسے گہری دوستی کا ...
کیا وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ جیسا ہو گا
وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ سنجرانی کی طرح کا ہو گا۔ عمران خان کو بھی اوپر سے ...
سپریم کورٹ کے انٹرنل آڈٹ رپورٹ طلب کرنے پر پی آئی اے کے اعلیٰ افسروں ...
لاہور (خبرنگار) سپریم کورٹ کی جانب سے پی آئی اے کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ طلب کرنے ...
سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے 10 سال کا آڈٹ ریکارڈ طلب کر لیا
سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے دس سال کا آڈٹ ریکارڈ طلب کر لیا، عدالت کی جانب سے ...
چیف جسٹس کا پی آئی اے کے آخری 10 برسوں کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم، ایم ...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے سے آخری دس سالوں کی ...