شبیر قائم خانی بھی 100 ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شامل

15 اپریل 2018

کراچی (نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی مووومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے 100 ساتھیوں کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی یہ اعلان انہوں نے پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ مرکزی دفتر پاکستان میں ہاوس میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ کر اچی تباہ ہو گا تو پورا پاکستان تباہ ہو گا کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، آنے والاوقت پی ایس پی کا ہے۔ چیف جسٹس صاحب سے کہونگا کہ اس مسئلہ پرسوموٹو نوٹس لیں یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے، جو لوگ اب بھی کنفوژن کا شکار ہیں ان کے لئے بانہیں پھیلاتا ہوں اور ان سے کہتا ہوں آئیں ہمارے قافلے میں شامل ہو کر انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کریں۔ شبیر قائم خانی نے کہاکہ ہمارے مخالفین کہہ سکتے ہیں کہ آج آپ کا بھی ضمیر جاگ گیا آپ بھی ڈرائی کلین میں دھل گئے،میں کہونگادل بڑا کر یں اورسب کو معاف کریں اورمیں نے جو غلط باتیں پی ایس پی کے لیئے سن رکھیں تھیں پی ایس پی کو اس کے برخلاف پایا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اب وہ ایم کیوایم نہیں ہے نہ ہی وہ لوگ ہے آج دل خون کے آنسو روتا ہے آج شہداء کو کوئی نہیں پوچھتا عیدکے تہوار پر تین ہزار روپے دے دیتے ہیں پھر بھول جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ تو بس ٹوکن ہیں اس سے کئی زیادہ اور شامل ہونے والے ہیں میں انیس قائم خانی کی بات دہرا ونگاکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک تاثر ہے کہ ادارے ڈرا دھمکا کے ہمیں بھیج رہے ہیں ادارے والے بھی سن لیں کہ ہم ان سے ڈر کر نہیں اپنی مرضی سے آئے ہیں۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...