نئے عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے بنچوں کی تشکیل

15 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائند ہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے 16 اپریل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے 5 بینچ تشکیل دے دیئے ہیں۔ بینچ نمبر1چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے ۔بینچ نمبر2 جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر3جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پرمشتمل ہے۔بینچ نمبر4جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر5جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس طارق مسعود پر مشتمل ہے۔