خفیہ کال آنے پر علی حسن گیلانی ریاض پیرزادہ‘ میاں نجیب اویسی و دیگر کا وزیراعظم کے جلسے کا بائیکاٹ
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم این اے مخدوم سیدعلی حسن گیلانی جو گزشتہ روز وزیراعظم کے جلسہ کے انتظامات سنبھالتے ہوئے پائے گئے تھے آج خفیہ کال کے آنے پر وزیراعظم کے جلسے سے بائیکاٹ کرگئے۔وزیراعظم کے جلسہ میں وفاقی وزیرمیاں ریاض پیرزادہ ،ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی، چیئرمین ضلع کونسل اور ایم این اے مخدوم سیدعلی حسن گیلانی کے سُسر شیخ دلشاداحمدقریشی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ ملک عثمان رشید اورچیئرمین میونسپل کمیٹی اوچشریف سبطین حیدربخاری نے بھی وزیراعظم کے جلسہ کا بائیکاٹ کیا۔اس سلسلہ میں جب صحافیوں نے ایم این اے علی حسن گیلانی سے بائیکاٹ کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ میرے حلقہ میں کوئی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں کےے جارہے، سارافنڈز لاہور پر خرچ کیاجارہاہے۔ اوچشریف ایکسپریز وے پر کام بندہے، احمدپورشرقیہ کو پسماندگی کی طرف دھکیلاجارہاہے، وزیراعظم نے سیاسی سکورنگ کرنے کیلئے ادھورے منصوبہ کا افتتاح کیاہے جوکسی طورپر بھی وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا۔
خفیہ کال