پی ٹی آئی اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قائدین کی ملاقات آج ہوگی

15 اپریل 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا ہے پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائدین کے مابین ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف کی نمائندگی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نمائندگی کریں گے ملاقات اتوار کو لاہور میں ہوگی ملاقات کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور تحریک انصاف کے قائدین مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔