شہباز شریف سے وسیم اختر اور فاروق ستار کی ملا قات ، کراچی کی صورتحا ل پر گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید ‘ مئیرکراچی وسیم اختر‘ ڈاکٹر فاروق ستار، سابق سینیٹرمولانا تنویرالحق تھانوی نے مسلم لیگ نون کے سربراہ اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف سے گورنرہاؤس کراچی میں الگ الگ ملاقات کی اور کراچی میں امن وامان ترقیاتی پیکیجز سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ مئیرکراچی وسیم اختر نے وزیراعلی پنجاب کو کراچی کوصحت وصفائی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیراعلی پنجاب اورمئیرکراچی کے مابین کراچی پیکج پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پرگورنرسندھ محمد زبیربھی موجود تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے بھی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن راحیل شریف اور نواز شریف نے قائم کیا‘ لوگوں کو دلوں میں خوف اب بھی ہے امن کے استحکام ‘روزگار کی صورتحال پر توجہ دینی کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی روشنیاں لوٹانے کیلئے سب کو متحد ہوکر کام کرنا پڑے گا۔دریں اثناء شہبازشریف سے ایم کیو ایم پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی، فاروق ستار نے اس موقع پرکہا کہ ہم کراچی آنے پر آپ کو دل کی ا تھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ہمیں آپس میں تسلسل کے ساتھ رابطے رکھنے چاہئیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا گھر ہے اورملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کو ملکر چلنا ہوگابہت وقت ضا ئع ہو چکا ہے غلطی کی گنجائش نہیں۔ علا وہ ازیں معروف عالم دین مو لا نا احتشام الحق تھا نو ی اور مو لا نا تنو یر الحق تھا نو ی نے پا کستان مسلم لیگ ن میں شمو لیت کا اعلا ن کیا ۔ وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف نے کہا کہ علما ئے کرام مسلم لیگ ن میں شمو لیت کا خیر مقدم کر تے ہیں ۔ا نہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی ہر دلعزیز سیا سی جماعت بن چکی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کی سیاست سے اس جما عت کی جڑیں عوام میں گہری ہو ئی ہیں ۔
شہبا ز شریف ملا قات