ایل او سی‘ بھارتی گولہ باری چوتھے روز بھی جاری‘5افراد زخمی‘ تعداد 17ہوگئی

15 اپریل 2018

کھوئی رٹہ (آن لائن ) بھاتی فوج کا جنگی جنون جاری ،لائن آف کنٹرول کے نزدیکی کھوئی رٹہ سیکٹر پرچوتھے روز بھی بلا اشتعال گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔شہری آبادی کو نشانے پر ،مزید 5افراد زخمی ہوگئے۔کھوئی رٹہ سیکٹر میں زخمیوں کے تعداد17ہو گئی ۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،دشمن کی توپوں کے منہ خاموش کرادئیے ۔لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاﺅں سیری ، چتر،جوگالپال ،خانپور، کینٹھی ، ٹائیں پر انڈین آرمی سول آبادی کو نشانہ بناتی رہی۔ گولہ باری سے محمد اقبال ولد محمد حسین قوم مغل عمر 60سال، اشرف ولد میر محمد قوم جاٹ عمر 70سال ساکنان سیری ، احسان ولد رفتاج عمر17سال ، سمیرا دختر رفتاج عمر 20سا ل ساکن جوگالپال، نسرین زوجہ محمود قوم جاٹ ساکن موڑہ چتر شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا۔ پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئی ۔
ایل او سی/ فائرنگ

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...