سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ نے معیشت کا پہیہ روک دیا‘ انیس قائم خانی

15 اپریل 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ اندورنی بد نظمی کا شکار کے الیکڑ ک اور سوئی سدرن کے درمیان پیسوں کی ادائیگی اور گیس کی فراہمی کے تنازعہ کے باعث بڑھتی ہوئی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کے ا لیکڑک اور سوئی سدرن کا غیر ذمہ دارانہ کردار بجلی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے سوئی سدرن کی جانب سے جاری ہونے والے متازع بیانات کی طرف نشاہدی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سو ئی سدرن نے گیس کی کمی کا بہانہ بنایا اور اب کہتے ہیں کہ کے الیکٹرک واجبات ادا نہیں کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی او رصوبائی حکومت کے درمیان رابطے کے فقدان اور وزیرا عظم اور گورنرسندھ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو کے الیکڑک اور سوئی سدرن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ہم حکومت سے پرزور اپیل کر تے ہیں کہ سوئی سدرن اور کے الیکٹرک کے درمیان تنازع کو فوری طور پر حل کیاجائے ورنہ پاک سر زمین پارٹی ائینی اور جمہوری حق کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
انیس قائم خانی

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...