جاتی امرا روڈ کیس بند کرنے کی سفارش کے باوجود نوازشریف کو طلب کرلیا گیا
اسلام آباد (نوخیز ساہی‘ دی نیشن رپورٹ) ذرائع کا کہنا ہے نیب لاہور نے جاتی امرا روڈ کی توسیع کے حوالے سے ہیڈ کوارٹرز کو 19برس پرانا کیس بند کرنے کی سفارش کی تھی لیکن اس کے باوجود نوازشریف کو مذکورہ کیس میں نیب نے 21اپریل کو طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے سفارشات میں لکھا تھا کہ مذکورہ مقدمہ چلانے کے لئے بنیادیں کمزور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے بیورو چیف نے سفارشات مسترد کرتے ہوئے کیس کے تمام پہلوﺅں کی تفتیش کرنے کا حکم دیا۔ نیب کے سینئر عہدیدار نے اس کیس میں نوازشریف کو طلب کرنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مقدمہ چلانے کے لئے نیب کافی شہادتیں حاصل کرنے میں ناکام ہوچکا‘ اس لئے کیس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری مدت میں نوازشریف کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مضبوط کیس ختم کر دیا گیا تھا۔ حقیقت میں دونوں کیسز مشرف نے سیاسی بنیادوں پر قائم کیے تھے۔ اب دیکھنے میں بہت کچھ نظر آرہا ہے۔ نیب ترجمان نوازش علی نے بتایا کہ وہ پیش رفت سے لاعلم ہیں۔ چیئرمین نیب تمام فیصلے ایگزیکٹو بورڈممبران کے مشورے سے کرتے ہیں۔
طلب