افغانستان: بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران دھماکہ، 9 طالبان ہلاک، 5 زخمی

15 اپریل 2018

کابل(آن لائن) افغانستان میں بارودی مواد نصب کرنے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 9 طالبان ہلاک جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان فوج کے صوبائی ترجمان نے بتایا صوبہ بغلان کے علاقے داندء شہاب الدین میں اس وقت قبل ازوقت دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جب طالبان کا ایک گروپ علاقے میں بارودی سرنگ بچھانے میں مصروف تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 طالبان جنگجو موقع پر ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔ علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔