ٹی پی ایل لائف انشورنس کمپنی نے ’’لائف معاون‘‘ سکیم متعارف کرادی

15 اپریل 2018

لاہور (پ ر) ٹی پی ایل لائف انشورنس کمپنی نے ’’ٹی پی ایل لائف معاون‘‘ کے نام سے سکیم کا اجراء کردیا۔ سکیم ہر عمر اور شعبے کے افراد کیلئے آمدن بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ کمپنی ذرائع کے مطابق جاب کے متلاشی نوجوان،تنخواہ دار افراد، بزنس مین، گھریلو خواتین اور ہر وہ شخص جو آمدن بڑھانے کے متبادل ذرائع کی تلاش میں ہے، کیلئے سکیم ایک آسان پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے تاکہ ایسے افراد انشورنس سے متعلق تربیت حاصل کرکے اپنی آمدن بڑھا سکتے ہیں۔