واٹر کمیشن: پندرہ یوم میں تجاوزات ختم، قابضین کی بیدخلی کا حکم
شکارپور/ دادو(نامہ نگاران) سربراہ واٹر کمیشن (ر) جسٹس امیر ہانی مسلم نے شکارپور اور دادو کا دورہ کیا شکا ر پور میں انہو ں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ماڑی روڈ پر بنائے جانے والے آکسیڈیشن واٹر پانڈ اوربیگاری کینال سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے معاملات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کمشنر لاڑکانہ عباس بلوچ،ڈی سی شکارپور سید حسن رضا،انجینئر پبلک ہیلتھ آغا نعیم پٹھان اورایس ایس پی شکارپور تنویر تنیوسمیت دیگر ضلعی اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر سربراہ واٹر کمیشن نے انجینئر پبلک ہیلتھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تالابوں کے پشتوں کی عمل بستگی صحیح نہیں کی گئی، انہیں مزید بہتر بنائیں بصورت دیگر فنڈز روک دیئے جائیں گے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کرکے15یوم کے اندر شہر سے ناجائزتجاوزات ہٹائے جائیں۔کیٹل کالونی کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ چوبیس گھنٹوں کے اندر کیٹل کالونی کے لئے مختص کی گئی 135ایکڑ اراضی محکمہ لائیو اسٹاک کے حوالے کریں۔اسی سلسلے میں انہوں نیدونوں محکموں کے سیکریٹریوں کو طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سربراہ واٹر کمیشن کے کافلے میں 35 سے زائد گاڑیاں شامل تھیںدادو سے نا مہ نگار کے مطا بق واٹر کمیشن سربراہ ریٹائرڈ جسٹس امیر ھانی مسلم ‘ ڈپٹی کمشنردادوراجاشزمان کھڑو ‘ آبپاشی چیف انجینئرسید اعجازشاہ اور دوسرے افسران کے ساتھہ میھڑ پھنچے جہاں کروڑوں ڑوپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے واٹرسپلائی اسکیم اورواٹرفلٹرپلانٹ اسیکم کا معائنہ کیا جس کو 9 ماہ سے تالاب اورواٹرسپلائی اسکیم میں پانی نہ آنا اور واٹرفلٹرپلانٹ اسیکم شروع نہ ہونے کے اور میونسپل کامیٹی سی ایم او سمیردرانی کی جانب سے واٹر سپلائی اسکیم کیلئے بجلی اورٹرانسفارمر کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جمع نہ کرانے کا سخت نوٹس لیا اورناراضگی کا اظہارکیا دورے کے دوراں واٹر کمیشن کے سربراہ نے اسٹنٹ کمشنرمیھڑاورآبپاشی عملداروں سے ککول واھ میں قبضے ختم کرانے کے کام کی رپورٹ مانگی تو ای سی میھڑ عبدالفتاح پنھور نے بتایا کہ ککول واھ سے قبضے مکمل ھٹادیئے گئے ہیں باقی احتجاج کرنے والوں کے سیاسی مقاصد ہیں جن کوحل کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے واٹر کمیشن سربراہ کہاکہ میں دوبارہ آکرککول واہ کا معائنہ کرونگا اس مو قع پر واٹر کمیشن سربراہ ریٹائر ڈ جسٹس امیر ہا نی مسلم ،ڈپٹی کمشنر دادو را جاشنز ما ن کھڑو ، ا ٓبپا شی چیف انجینئر سیداعجا زشاہ ، ڈی آئی او جا ن محمد گو رڈ ،ریا ض چانڈیو اور دوسرے افسراں ساتھ تھے ۔
واٹر کمیشن