فوڈاتھارٹی کی کارروائی‘ناقص گوشت فروخت کرنے پر دوپولٹری سنٹر سیل

15 اپریل 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے 2معروف پولڑی سیل سنڑ کو ناقص گوشت رکھنے پر سیل کر دیا گیا۔ جبکہ مزید کاروائیوں میںفوڈ سیفٹی ٹیمز نے ناقص انتظامات پر15فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 28ہزار کے جرمانے اور 55 وارننگ نوٹس جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے ندیم پولڑی سیل سنڑ اور الرحمان پولڑی سیل سنڑ کو صفائی کے ناقص انتظامات ، بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے ، ورکرز کے میڈیکل اور لائسنس نہ ہونے، حشرات کی بھرمار،کون سسٹم کی عدم موجودگی،کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے اورزائدلمعیاد گوشت کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء استعمال کرنے ، زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے ،غلط لیبلنگ ،ناقص سٹوریج اور ملازمین کے میڈیکلز نہ ہونے کی وجہ سے 15فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1,28,000کے جرمانے عائد کیے۔ شہر بھر میں مزید کاروائیاں کرتے ہوئے55 فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے اور مختلف فوڈ پوائنٹس سیبھاری مقدار میں غیر معیاری دودھ، ناقص آئل، کاربونیٹیڈڈرنکس اینڈ مشروبات، نان فوڈ گریڈ کلر،مصالہ جات، خراب کیچپ،کیمیکل ڈرمز اور بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک تلف کر دی۔