بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، رکاوٹ پر راستہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے

15 اپریل 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل 700 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل سمندر اور زمین سے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ بابر کروز میزائل میں جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور کسی رکاوٹ کی صورت میں راستہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی سٹرٹیجک پلان، چیئرمین نیسکام نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ صدر اور وزیراعظم اور تینوں مسلح افوا کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ میزائل نچلی اور پہاڑی سلسلے میں پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بابر کروز میزائل

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...