ایا ز لطیف پلیجو سے ملا قات ،صفدر عباسی بھی جی ڈی اے میں شامل
حیدر آباد( نا مہ نگار) قومی عوامی تحریک کے صدر اور جی ڈی اے کے رہنما ایا ز لطیف پلیجو سے قاسم آباد میں ان کی رہا ئشگاہ پرپیپلز ورکر ز کے سربراہ صفدر عباسی نے ملا قات کرکے جی ڈی اے میں باقاعدہ شمو لیت کا اعلا ن کیا ہے ۔ ملا قات کے بعد ایاز لطیف پلیجو اور صفدر عباسی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے نے سندھ بھر سے اپنے امید وار کھڑے کر نے کا فیصلہ کیا ہے ہر حلقے سے جی ڈی اے کے امید وار الیکشن میں حصہ لیں گے جی ڈی اے ایک ہی انتخا بی نشان کے تحت الیکشن میں حصہ لے گی۔ ایا ز پلیجو نے چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ سے اپیل کی کہ سندھ کے کر پٹ وزراء اور بیو ر کر یٹس کے خلاف کا رروائی کی جائے ۔
صفدر عباسی شامل