حکومت ٹیکسیشن کے نظام میں بہتری کیلئے کامیاب ممالک کے ماڈل کو سٹڈی کرے:اشرف بھٹی

15 اپریل 2018

لاہور( کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسیشن کے نظام میں بہتری کیلئے کامیاب ممالک کے ماڈل کو سٹڈی کرے ،ٹیکسز کی شرح میں کمی اور چور دروازے بند کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسیشن کانظام پیچیدگیوں سے بھرپور ہے جبکہ ٹیکسز کی شرح بھی دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ صوبے کی سطح پر کئی محکمے ٹیکس وصول کررہے ہیں جس سے نہ صرف تاجر مشکلات کا شکار ہیں بلکہ پوری رقم قومی خزانے میں جمع ہونے کی بجائے اس کا کچھ حصہ انفرادی طور پر جیبوں میں چلا جاتا ہے ۔حکومت ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے اور پہلے سے ٹیکسز دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے ٹیکس گزاروں کو فہرست میں شامل ۔