لوڈشیڈنگ سے تاجروں کو 30کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے، محمود حامد
کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نائب صدور عثمان شریف ،نوید احمد اور عبد الماجد نے کے الیکٹرک کی جانب سے جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کو حکومت کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی ہے۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اہل گھنٹے تک بڑھانے کی وجہ سے تاجروں کو یومیہ 30کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔کاٹیج انڈسٹریز ،گارمنٹ کے کارخانے ،لیتھ مشینوں کے کارخانے ،پرنٹگ پریس اور دیگر پیداواری ادارے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باعث مسلسل نقصانات کا شکار ہیں۔