صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر بنائیں گے‘ وفاقی وزیر

15 اپریل 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک نہیں دو صوبے بنانے کو تیار ہے مگر لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر صوبے بنائیں گے اوراس سلسلے میں فوری طور پر ایک قومی کمیشن بھی بنایا جارہا ہے لیکن پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی الگ صوبے بنانے میں مخلص نہیں اور نہ ہی کالا باغ ڈیم کی حمایت کرنے کو تیارہے کالا باغ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے جنو بی پنجاب بنجر ہو جائے گا کاش عدلیہ وہ فیصلے کرتی جس کو عوامی پذیرائی حاصل ہو تی بچہ بچہ ان فیصلوں کو غلط کہہ رہا ہے جنو بی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والوں نے پانچ سالوں میں اقتدار کے مزے لوٹے لیکن ایک مرتبہ بھی الگ صوبے کے قیام کے لئے آواز نہیں اٹھائی اگر انہوں نے الگ صوبے کی آواز اٹھائی ہے تو میں سیاست چھوڑنے کو تیار ہوں قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز 4مئی کو ملتان آئیں گے اور ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا کہ سوشل میڈیا کے کامیاب کنونشن نے ثابت کر دیا ہے کہ ملتان آج بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور عام انتخابات میں وقت ثابت کرے گا کہ عوام قائد نواز شریف کے ساتھ ہیں کارکن پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں جس پر پارٹی قیادت کو فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل میں مسلم لیگ (ن) ملتان سٹی کے زیراہتمام سوشل میڈیا کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
جاوید علی شاہ