سرائیکی صوبہ کیلئے پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے آواز بلند کی: یوسف گیلانی

15 اپریل 2018

محسن وال(نامہ نگار ) میاں نواز شریف پارلیمینٹ کی مضبوطی اور وقار کے لئے کام کرتے تو آج ان کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حامی ہے آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی بنائے گی سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی بودلہ ہائوس میاں چنوں میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوایم این اے پیر محمد اسلم بودلہ سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد بودلہ ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے جنوبی پنجاب کے جن سیاستدانوں نے جنوبی پنجاب صوبہ کے نام سے جو گروپ تشکیل دیا ہے ہم ان کے اس جذبہ کی ناصرف قدر کرتے ہیں بلکہ ہر سطح پر ان کے ساتھ ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی صوبہ بنانے کے لئے سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی آواز بلند کی میرے دور حکومت میں ہم نے الگ صوبہ بنانے کے لئے سینٹ میں بل پیش کرکے دو تہائی اکثریت سے بل منظور کروایا ۔
یوسف رضا