نیشنل بینک کے پی کے پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)نیشنل بینک اور خیبر پختو نخو اہ ہائوس اسلام آباد پر ایک تقریب کے انعقاد پر خیبرپختونخواہ کی پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ معاہدے کے مطابق این بی پی پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی ( پی ایچ اے ) کے پی کے کی جانب سے کم آمدنی والے صوبائی سرکاری ملازمین کے لئے قابل برداشت لاگت اور آسان اقساط پر تقریباً 200,000 مکانات کی تعمیرات کیلئے مالی امداد فراہم کرے گا ۔ تقریب کے موقع پر این بی پی کے صدر سعید احمد نے کہا کہ ، " ایک اندازے کے مطابق ملک میں تقریباً دس ملین ہائوسنگ یونٹس کی کمی ہے ۔