پیپلز پارٹی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بہتر ہے انسان خودکشی کر لے‘ فواد چوہدری

15 اپریل 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز پہلے اپنے ابو کی تاریخ پڑھ لیں جس سے انہیں نواز شریف سے اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات کا اندازہ ہوجائے گا۔ دو روز تک اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی ہیں۔ پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے سے بہتر ہے انسان خودکشی کر لے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز حادثاتی طور پر سیاستدان ہیں نواز شریف اور زرداری ساری عمر بھائی بھائی رہے ن لیگ کے وزراء نے مشرف کو بھی بھائی بنا کر حلف لیا تھا نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست ختم ہوچکی ہے ن لیگ کی اداروں سے یہ لڑائی زیادہ عرصہ نہیں چلے گی پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بھی صدر مشرف سے حلف لیا تھا نگران وزیراعظم کیلئے شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو نام دیں گے ن لیگ کی وکٹیں گرنے اور ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف کے لاہور کے جلسہ کیلئے ملتان اور پشاور سے ٹرینیں چلیں گی۔ تحریک انصاف میں الیکشن لڑنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 4 مئی مقرر ہے۔
فواد چودھری

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...