' گولن گول پن بجلی گھر کا دوسرا یونٹ آئندہ ماہ پیداوار شروع کریگا

15 اپریل 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چترال میں گولن گول پن بجلی گھر منصوبے کا دوسرا یونٹ آئندہ ماہ کام شروع کردے گا۔منصوبے کے تیسرے اور آخری یونٹ پر کام رواں سال اگست میں مکمل ہوگا۔گولن گول پن بجلی گھر اپنی مکمل استعداد کے مطابق 108 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا۔ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے چترال میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔گولن گول منصوبہ چترال کے قریب دریائے مستوج پرقائم کیا جارہا ہے جس کی مجموعی پیداواری استعداد108 میگاواٹ ہے اور بجلی پیدا کرنے کے 3 یونٹ لگائے جائیں گے جن میں سے ہر یونٹ 36 میگاواٹ کی پیداوار کا حامل ہے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے فروری میں اس منصوبہ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیاتھا دوسرے اور تیسرے یونٹ سے بجلی کی پیداوار رواں سال مئی تک شروع ہوجائے گی۔ منصوبہ سے ہر سال قومی گرڈ میں436 ملین یونٹ بجلی شامل ہوگی جبکہ سالانہ3.7ارب روپے کے فوائد حاصل ہوں گے۔