پی آئی اے ریفرنڈم کے چھٹے روز 8 ووٹ ڈالے گئے
لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے ریفرنڈم کے چھٹے روز صرف8 ووٹ ڈالے گئے۔اس طرح اب تک کل 201 ووٹ کاسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید 153 وو ٹ آ ئندہ پانچ دنوں میں 19 اپریل تک کاسٹ کیے جائینگے۔ریفرنڈم کے پہلے روز 79,،دوسرے روز 47، تیسرے روز 41، چوتھے روز 15 ،پانچویں روز 11 جبکہ گذشتہ روز صرف 8 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ریفرنڈم میں پی ٹی آئی کے دھڑے انصاف فرنٹ اور سکائی ویز یونین کا اتحاد ختم ہو گیا .انصاف فرنٹ نے ائیر لیگ اور پیپلز یونٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے سکائی ویز یونین سے الحاق کیا تھا۔دونوں دھڑے اپنے اپنے انتخابی نشان کی منظوری پر متفق نہ ہو سکے۔