فوج اور عدلیہ سب ملکر ملک کو مضبوط بنانے کےلئے کردار ادا کریں: احسن اقبال

15 اپریل 2018

چک امرو (نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ فوج بھی اپنی ہے عدلیہبھی اپنی ہے سب ملکر ملک کو آئین کے مطابق مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔ ملک بھر میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے رانا منان ضلع چیئرمین احمد اقبال ملک طارق اعوان، ملک یونس عباد اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ کراچی سے پشاور تک نواز شریف کے چاہنے والے اپنے ووٹ کی عزت کےلئے کھڑے ہیں مسلم لیگ ن کے منصوبوں نے ملک کی حالت بدل دی۔ میرے ووٹر میرے وجود کا حصہ ہیں، 5 سال پہلے عوام نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا۔ 5 سال پہلے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی روشنی کے کیلئے موم بتیاں جلائی جاتی تھیں دہشت گردی میں روزانہ 20، 30 افراد جاں بحق ہوتے تھے۔ آج بجلی موجود ہے اسکو تبدیلی کہتے ہیں دہشت گردوں کو آگے لگا رکھا ہے۔ اسے تبدیلی کہتے ہیں دنیا پاکستان کو تیزی سے ابھرتی معیشت قرار دیتی ہے تبدیلی عوام کی خدمت کر کے آتی ہے پگڑیاں اچھالنے سے تبدیلی نہیں آتی۔ معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے ترقی کے لئے امن اور استحکام لازم ہے جلسہ میں نوجوان لوٹا اٹھا کر ن لیگ چھوڑنے والوں کے خلاف نعرے لگاتا رہا قوم کے نمائندوں کو گھر بھیج دیا جاتا ہے زرداری کو ملک کا اجاڑا کر نے کے لئے 5 سال حکومت دی جاتی ہے نواز شریف کو گھر بھیج دیا جاتا ہے جو عوام کے دلوں میں ہو اسے فیصلوں سے نکالا نہیں جا سکتا اگر ترقی کرنی ہے تو قوم کے بیٹے. بیٹی اور بزرگوں کے ووٹ کو عزت دینا ہوگی۔ پشاور سے کراچی تک ایک ہی نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو نواز شریف کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لینے پر نکال دیا گیا۔ قوم کا پیسہ کھانے والے مجرم ہیں، اصل بات 20 کروڑ لوگوں کو سمجھ آ گئی وزیر اعظم قبول نہیں عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے کو قبول نہیں کیا جاتا ووٹ کو عزت دلانے کیلئے ہر پاکستانی جدو جہد کریگا۔ 50 سالوں میں تمام بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) نے شروع کئے مشرف اور ساتھیوں نے پاکستانیوں کو ڈالر لے کر امریکہ کے حوالے کیا مشرف نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور کا تحفہ دیا پاکستان کے 70 سال میں ایک بھی وزیراعظم کو 5 سال پورے نہ کرنے دیئے گئے چپڑاسی کو اپیل کا حق ہے مگر وزیر اعظم کو ایک بھی حق نہیں ملتا نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے کہ پاکستان کا وقار بلند ہو مگر نواز شریف کو خدمت کا موقع نہ دیا گیا اگر پاکستان نے قائم رہنا ہے تو ووٹ کو عزت دینا ہو گی۔
احسن اقبال