پروانشل کوالٹی کنٹرول بورڈ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا اجلاس

15 اپریل 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا184واں اجلاسPQCBآفس جوہرٹائون میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی- میٹنگ میں ادویات کے کل 71کیسز پر کارروائی کی گئی ۔کل کاروائی شدہ کیسز میں سے 28کیسز ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا 01کیس میں F.I.Rدرج کروانے کی اجازت،03کیسز میںمتعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 19کیسزکوخارج کر دیا گیااور39کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی ۔کل غورکردہ کیسز میں ریگولرنوعیت کے50کیسز ،N.I.H سٹینڈرڈکے03 کیسز, نگرانی پیٹیشن کے13 کیسز شامل تھے۔دوسری جانب چیف ڈرگز کنٹرولرآفس ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے پراونشل ڈرگ کنٹرول ایکٹیویٹی کے حوالہ سے2018کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ محکمہ ہذا کے افسران مارچ تک نے 11866ادویات کے یونٹس کا معائنہ کیا اور 554یونٹس سیل کیے۔انسپکشن کے لیے کل 2356ادویہ کے نمونہ جات لیے گئے،جن میں سے44ناقص اور 05جعلی قرار پائیں۔