سی سی پی او لاہور نے پولیس لائنز مناواں میں جمنیزیم، واٹر پلانٹ کا افتتاح کردیا
لا ہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کیپٹن (ر)سید احمد مبین شہید پولیس لائنز مناواں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مسجد ، جمنیزیم ، کینٹین اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہمیشہ پولیس اہلکاروں کے معیار زندگی کو بلند رکھنے کے لئے کوشش اور فلاح و بہبود کے لئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔ مناواں میں ویلفیئر منصوبے بھی اسی سوچ کی ایک کڑی ہے۔سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک وارڈنز پولیس لائنز مناواں میں آکر ناصرف معیاری اور سستا کھانا کھا سکتے ہیں بلکہ اپنی جسمانی فٹنس کے لئے شاندار جمنیزم کی سہولت سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔