سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمہ کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی

15 اپریل 2018

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے پاکستان ریلویز کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 21 اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل کو مزید دلائل دینے کے لئے طلب کر لیا ہے۔یاد رہے کہ خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین آمیز بیان میڈیا میں دینے کیخلاف مقدمہ درج کئے جانے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔