مزنگ : آتشزدگی کے باعث دو منزلہ مکان کی چھت زمین بوس، امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا
لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے علاقہ میں دو منزلہ خستہ حال مکان کی آتشزدگی کے باعث چھتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقہ میں دو منزلہ بوسیدہ حال مکان میں پراسرار طور پر آتشزدگی سے عمارت کی لکڑی کے بالوں کی دونوں چھتیں زمین بوس ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت انتہائی بوسیدہ تھی۔