نواز علی آسکانی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ، موسیٰ لاشاری فائنل میں

15 اپریل 2018

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی نواز علی آسکانی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں سائوتھ کی موسی لاشاری نے ماڑی پور بلوچ کو 3-2سے قابو کرکے فائنل میں سیٹ کنفرام کرالی۔ انٹرنیشنل شاکر لاشاری کے2گول نے ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ کٹوانے میں اہم کردار ادا کیا۔فائنل اتوار آج شمع اسپورٹس اور موسی لاشاری کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل میں شمع اسپورٹس نے میزبان سائیڈ آسکانی برادرز کو ہراکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ رانا فٹبال اسٹیڈیم بلدیہ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سائوتھ کی نامور ٹیم موسی لاشاری نے ویسٹ کی ماڑی پور بلوچ کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد3-2سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑتوڑ حملے شروع کردیئے۔ لیکن فاروڈز نے نصف درجن نے زائد مواقع ضائع کرکے اپنی ٹیم کو برتری سے محروم رکھا۔پہلے ہاف میںکوئی ٹیم بھی گول کرنے میںکامیاب نہیں ہوسکی اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابررہا۔ دوسرے ہاف میں موسی لاشاری کی طرف سے فری کک پر عمر نے40 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی برتری دلوادی۔صرف دس منٹ کے بعد ماڑی پور بلوچ نے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ سابقہ کراچی چیمپئن ماڑی پور بلوچ کی جانب سے50 ویں منٹ میں مفید نے اور چار منٹ کے بعد54 ویں منٹ میں رحیم نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں2-1 کی برتری دلوادی۔ موسی لاشاری کی ٹیم نے 2-1 کے خسارے میں جانے کے بعد ماڑی پور بلوچ کے خلاف گول برابر کرنے کے لئے دبائو بڑھایا اور چار منٹ کے بعد انٹرنیشنل اسٹرائیکر شاکر لاشاری نے58 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ2-2 گول سے برابر کردیا۔ موسی لاشاری نے مقابلہ برابر کرنے کے بعد کھیل کے 63ویں منٹ میں شاکر لاشاری نے ٹیم کی جانب سے تیسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں 3-2 کی برتری دلادی ۔