کھیلوں کے میدان سجنے سے ملکی خدمت کا جذبہ بیدارہوتاہے: جمال شاہ

15 اپریل 2018

ژوب(نامہ نگار) سابق سپیکربلوچستان اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑنے کہاہے کہ کھیل مقابلوں کے انعقاد سے اس سے وابستہ نوجوانوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوتی ہے،بلکہ ان کی صلاحیتوں میں نکھارپیداہوتاہے اورلوگوں کو بھی تفریح کا موقع میسرآتاہے۔کھیلوں کے میدان سجنے سے قوموں میں معاشرتی ترقی کا عزم اورملکی خدمت کا جذبہ بیدارہوتاہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے پی پی آرایس ایم پراجیکٹ کے تحت یونین کونسل بادنزئی میں منعقدہ دوستانہ فٹبال میچ کے موقع پر کھلاڑیوں اورتماشائیوں سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپراجیکٹ آفیسرقطب مندوخیل بھی موجودتھے۔فٹبال میچ یونین کونسل بادنزئی کی دوٹیموں کے درمیان کھیلاگیا۔جس کاانعقاد کھیلوں کے عالمی دن کی مناسب سے فروغ امن اورترقی کے عنوان سے کیاگیاتھا۔سابق سپیکرصوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے مزیدکہاکہ بی آرایس پی کادوردرازعلاقوں میں لوگوں کی فلاح وبہبودکیلئے کاوشیںاورنوجوانوں کوتفریح کے مواقعوں کی فراہمی لائق تحسین ہیں۔ پراجیکٹ آفیسرپی پی آرقطب مندوخیل نے کہاکہ بی آرایس پی ژوب سمیت صوبے کے دیگراضلاع میں صحت ،تعلیم،زراعت، لائیوسٹاک، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اوردیہی ترقی کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔جس سے دوردرازعلاقوں کے لاکھوں لوگ مستفیدہورہے ہیں۔علاوہ ازیںطلباء کی غیرنصابی سرگرمیوں اورنوجوانوں کو بھی بھرپورتوجہ دی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ تفریحی ایونٹس کے انعقادکا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔دریں اثناء تقریب کے مہمان خصوصی نے ونراوررنرٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اوردیگرانعامات تقسیم کیے۔

خدمت کا جذبہ

محمد رمضان چشتی ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کر اس ملک کو رکھنا میرے بچوں ...