انگلش پریمئر لیگ کرسٹل پیلس تنزلی سے بچ گئی

15 اپریل 2018

کراچی( اسپورٹس رپورٹر) انگلش پریمئر لیگ کے ایک دلچسپ مقابلے میں سابق چیمپیئن چیلسی نے سائوتھ ہمپٹن کو آخری 30 منٹ میں 3 گول اسکور کرکے 2-3 گول سے مات دی‘ ایک موقع پر سائوتھ ہمپٹن کو غیر متوقع طور پر 2-0 گول سے برتری حاصل تھی۔ 70 اور 75 ویں منٹ پر بالترتیب گرویڈ اور ہزارڈ نے ایک ایک گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا اور 78 ویں منٹ پر گرویڈ نے چیلسی کی جانب سے فیصلہ کن گول بنا کراپنی ٹیم 3-2 گول سے کامیابی دلائی۔ اس سے قبل سائوتھ ہمپٹن کی جانب سے21 ویں منٹ پر ٹاڈچ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر ایک گول سے برتری دلادی۔ اس اسکور پرہاف ٹائم ہوا‘ 60 ویں منٹ پر سائوتھ ہمپٹن کی جانب سے بیڈ نارک نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-0 گول سے سبقت دلادی۔ تاہم مقابلے کے آخری 30 منٹوں میں چیلسی نے فائٹ بیک کرکے فتح حاصل کی۔ اس کامیابی سے چیلسی کی ٹیم 60 پوانئٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں پوزیشن پرپہنچ گئی۔ اس طرح چیلسی کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر اب چوتھی پوزیشن کے لئے بھی فیورٹ بن گئی۔ ایک اورسنسنی خیزمقابلے میں برنلے نے لیسٹرز سٹی کو 2-1 گول سے شکست دی۔ برنلے نے صرف ابتدائی 10 منٹ میں دونوں گول اسکور کرکے میچ پراپنی گرفت مضبوط کی۔ چھٹے منٹ پر ووڈ نے برنلے کو برتری دلادی۔ تین منٹ بعد لانگ نے اسکور 2-0 کردیا۔ لیسٹرز سٹی کی جانب سے واحد گول وارڈی نے 72 ویں منٹ پر اسکور کیا۔ برنلے اس فتح سے 7 ویں پوزیشن پرا پنی نشست برقرار ر کھنے میں کامیاب رہی۔ ایک ا وردلچسپ مقابلے میں کرسٹل پیلس براٹھن کو 3-2 گول سے شکست دے کر یقینی تنزلی سے بچ گئی۔کرسٹل پیلس جو اس فتح سے قبل 31 پوائنٹس کے ساتھ بوٹم پر موجود تھی نے حریف ٹیم براٹھن کو شکست دے کر34 پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل پر 16 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ کرسٹل پیلس کی اس فتح میں زاہا نے اہم کردار ادا کیا۔ نے 5 اور 24 ویں منٹ پرایک ایک گول بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی۔ ٹام کنز نے اپنی ٹیم کی جانب سے تیسرا گول اسکور کیا‘ براٹھن کی جانب سے مرے اور ازکوربو نے ایک ایک گول بنایا ایک میچ میں ہیڈر فیلڈر نے واٹ فورڈ کو انجری ٹائم میں انس کے گول کی بدولت صفر ایک گول سے شکست دی۔