آئی جی نے گریڈ ایک سے 10 تک کے ملازمین کیلئے رہائشی سکیم کی منظوری دیدی

15 اپریل 2018

لاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت صوبے بھر میں چھوٹے گریڈ کے اہلکاروں کے لئے رہائشی فلیٹ بنائے گی، اس سلسلے میں آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے پنجاب پولیس میں سکیل 1 سے سکیل 10 تک کے پولیس اہلکاروں کے لئے رہائشی سکیم کی منظوری دیتے ہوئے فائل پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دی ہے، پی اینڈ ڈی سے اس منصوبے کی تخمینہ جاتی رپورٹ مرتب کرنے کے بعد فائل محکمہ خزانہ پنجاب کو بھجوا دی جائے گی، چھوٹے پولیس اہلکاروں کے لئے فلیٹ کی تعمیر کے حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پولیس افسران کے لئے کوئی سکیم پیش نہیں کی جائے گی۔