پولیس لائنز مناواں میں پاسنگ آئوٹ پریڈ ، سی سی پی او و دیگر افسران کی شرکت

15 اپریل 2018

لا ہور (نامہ نگار) نئے بھرتی ہونے والے 250مرد و خواتین ٹریفک اسسٹنٹس تربیت کے بعد ٹریفک پولیس لاہور کا حصہ بن گئے ۔ڈیڑھ ماہ کی بہترین تربیت کے بعد نئے بھرتی ہونے والے ٹریفک اسسٹنٹس کے لئے کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس لائنز مناواں میں پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد کی ۔گئی جس کی قیادت سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کی۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد ، ایس پی سٹی آصف صدیق ، ایس پی صدر سردار آصف، ایس پی کینٹ بلال ظفر اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز امتیاز الرحمان سمیت تمام ڈی ایس پیز ، سیکٹر انچارجز نے شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ پروقار تقریب میں بلوانے پر سی ٹی او لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آج نئے بھرتی ہونے والے مرد و خواتین ٹریفک اسسٹنٹس کی تربیت کا معیار اور جزبہ دیکھ کر پورا یقین ہے کہ یہ اہلکار شہر کے ٹریفک نظام میں مزید بہتر ی لانے میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں گے۔ ٹرینرز کو ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔