نصیر آباد میں ٹرین کی ٹکر سے 55 سالہ شخص جاں بحق

15 اپریل 2018

لاہور (نامہ نگار)نصیرآباد کے علاقہ میں ٹرین کی ٹکر سے 55سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مکہ کالونی کے قریب سلیم نامی شخص ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ کراچی سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ہے ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ریسکیو 1122کی مدد سے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوادیا۔پولیس کے مطابق متوفی والٹن کے علاقہ بلال سٹریٹ میں کرایہ کے مکان میں رہائشی پذیر تھا اور انارکلی میں پینٹنگ کا کا م کرتا تھا ۔بعد ازں پولیس نے اس کے لواحقین کو اس حادثے کی اطلاع کردی جس پرمتوفی کے بیٹے آشر نے آکر اپنے باپ کی نعش وصول کی ہے۔